داعش اور لشکرجھنگوی کے سعودی عرب سے رابطے

IQNA

داعش اور لشکرجھنگوی کے سعودی عرب سے رابطے

20:52 - December 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2626623
بین الاقوامی گروپ:جمعیت علمائے پاکستان نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں داعش، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے سعودی عرب کے ساتھ رابطے ہیں

ایکنا نیوز- شفقنا-معروف اہل سنّت عالم دین اور جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری مفتی بشیر القادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ، داعش، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ اور دیگر تکفیری گروہ، امریکہ اور سعودی عرب کے آلہ کار اور دست پروردہ ہیں اور یہی گروہ مسلمانوں میں اختلافات پھیلارہے ہیں اور بے گناہوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے سعودی عرب میں ٹرینگ کیمپ ہیں، جہاں وہ دہشتگردی کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما بشیر القادی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث عناصر خوارج ہیں اور طالبان، داعش، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ خوارج میں سے ہی ہیں۔

39016

ٹیگس: لشکر ، سعودی ، رابطے
نظرات بینندگان
captcha