قطر؛ قرآنی ترجموں کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

IQNA

قطر؛ قرآنی ترجموں کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

13:16 - December 27, 2014
خبر کا کوڈ: 2636110
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مجید کے انگریزی ترجموں کے حوالے سے سیمینار قطر کی اسلامی یونیورسٹی میں منعقد کیاگیا

ایکنا نیوز- روزنامہ «الرایه»،کے مطابق قطر کی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تفسیر اور قرآنی علوم کے استاد جناب عبداللہ الخطیب نے کہا : قرآنی ترجموں کا خدا اور دین مقدس کی جانب دعوت میں اہم کردار ہیں
انہوں نے کہا : غیر عرب عوام کے لیے قرآنی پیغامات انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی {۸۰} فیصد مسلمان عوام غیرعرب ہے جنمیں سے اکثر عربی نہیں جانتے اور قرآن مجید کی جانب انہیں دعوت صرف ترجموں سے ممکن ہے
الخطیب نے مزید کہا: قرآن مجید کے سو زبانوں میں ترجموں میں سب سے زیادہ انگریزی میں ترجمے شامل ہیں کیونکہ ایک ارب سے زائد قرآن مجید کا مطالعہ کرنے والے انگریزی میں مطالعہ کرتے ہیں
انہوں نے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سال ۱۹۱۲ سے قرآنی ترجموں کا سلسلہ جاری ہے جنمیں «مارمادوک پیکٹال» کا ترجمہ، سال 1930، ترجمه «عبدالله یوسف علی»  سال 1937 اور ترجمه «محمد عبدالحلیم»، سال 2004 ترجمه «طریف الخالدی»  سال 2008 اہم ترجموں میں شامل ہے.

2634916

نظرات بینندگان
captcha