شیخ سلمان کی گرفتاری، آل خلیفہ حکومت ذمہ دار

IQNA

شیخ سلمان کی گرفتاری، آل خلیفہ حکومت ذمہ دار

19:21 - December 30, 2014
خبر کا کوڈ: 2654581
بین الاقوامی گروپ:بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے کہا ہے کہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی ذمہ دار، آل خلیفہ حکومت ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق جمعیت وفاق ملی نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ شیخ سلمان جیسی شخصیات کو حکومت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکتا تھا اسلئے، ان کی گرفتاری کی مکمل طور پر ذمہ دار، آل خلیفہ حکومت ہے۔ بحرین کی سب سے بڑی حکومت مخالف جماعت کی حیثیت سے جمعیت الوفاق نے شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو ایک ایسا بڑا جرم قرار دیا جو آل خلیفہ حکومت کے سیاسی زوال کا مظہر ہے۔اس جماعت نے شیخ سلمان کی گرفتاری کو حکومت بحرین کے اس دعوے کے بھی منافی قرار دیا کہ وہ، ملک میں امن برقرار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جمعیت وفاق نے حکومت بحرین کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے اس قسم کے اقدامات کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔واضح رہے کہ بحرین میں جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو اتوار کے روز گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد سے بحرین میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ایکبار پھر زور پکڑگیا اور اس گرفتاری پر عالمی سطح پر احتجاج کیا گیا ہے۔

63230

ٹیگس: بحرین ، گرفتار ، شیخ
نظرات بینندگان
captcha