ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق غزہ کی پٹی پر جنگ بندی کے باوجود فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک مرتبہ پھر صہیونی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفاہ کے علاقے سے ٹینک غزہ میں داخل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ٹینک داخل کردیئے ہیں جبکہ فوج نے مغربی علاقے کے مقبوضہ علاقے میں فائرنگ کرکے ایک او رفلسطین کو شہید کر دیاجس کی عمر 17 برس اور نام امان بتایا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ مذکورہ لڑکا فوجی گاڑی پر پتھراو کر رہا تھا جس پر صیہونی قابضین نے اُسے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق جون سے لیکر اس طرح کے واقعات میں 20 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔