فوجی عدالتوں کے مخالفین راولپنڈی امام بارگاہ میں میلادالبنی (ص) پر حملے کے ذمہ دار ہیں: علامہ حسن ظفر نقوی

IQNA

فوجی عدالتوں کے مخالفین راولپنڈی امام بارگاہ میں میلادالبنی (ص) پر حملے کے ذمہ دار ہیں: علامہ حسن ظفر نقوی

16:28 - January 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2692025
بین الاقوامی گروپ:راولپنڈی میں جشن میلاد مصطفیٰ کے اجتماع پرتکفیری دہشت گردوں کا دھماکہ اسلام دشمنی کی بدترین مثال ہے، رسول اور آل رسول (ص) کے دشمن عزاداری اور میلاد البنی دونوں کے مخالف ہیں

ایکنا نیوز- شفقنا-ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راولپنڈی کے گنجان آبادعلاقہ چٹیاں ہٹیاں میں شہید عون محمد رضوی کی امام بارگاہ میں میلاد البنی ﷺ کے اجتماع میں تکفیری دہشت گردوں کے خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف پیدہ ہونے والے قومی اتقاق رائے کے بعد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار انگشت بادندان ہیں ، دہشت گرد وں پر پاک فوج کی جانب سے کاری ضربیں لگ رہی ہیں ، مزاروں، امام بارگاہوں ، بازاروں اور اسکولوں میں بم دھماکے کر نے والے پہاڑوں سے اتر کر نہیں آتے شہروں میں موجود محفوظ پناہ گاہوں اور مدارس میں چھپے بیٹھے ہیں ، راولپنڈی میں میلاد کی تقریب میں تکفیری دہشت گردی میں  فوجی عدالتوں کے مخالفین ذمہ دار ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود شیعہ سنی عوام کے مشترکہ دشمن عزاداری اور میلاد کے خلاف بر سر پیکار ہیں ، شیعہ سنی عوام بیدار ہیں اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔

39730

ٹیگس: شیعہ ، سنی ، عدالت ، فوج
نظرات بینندگان
captcha