ہنگری عالم دین: فرد فرد کی کوشش اور محنت سے وحدت پیدا ہوسکتی ہے

IQNA

ہنگری عالم دین: فرد فرد کی کوشش اور محنت سے وحدت پیدا ہوسکتی ہے

15:16 - January 11, 2015
خبر کا کوڈ: 2696438
بین الاقوامی گروپ: اتحاد کا تقاضا یہ ہے کہ ہر فرد اتحاد کو لازم سمجھے

ایکنا نیوز- ہنگری کی فتوی کونسل آف یورپ کےسربراہ  عالم دین ڈاکٹرعبدالرحمن میحلفی(Abdel Rahman Mihalffy Sheik) جو اس وقت ویانا میں مقیم ہے اتحاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وحدت قرآن کا حکم ہے
انہوں نے کہا : ہم وحدت کے نام پر جو کررہے ہیں وہ کافی نہیں اور سی وجہ سے ہم آج تک اتحاد قائم نہیں کرسکے ہیں
میحلفی نے کہا: شیطان اور اسکے چیلے اختلاف چاہتے ہیں اور صرف شیطان کے چال کو سمجھ کر ہم وحدت قائم کرسکتے ہیں۔
اٹھائیسویں وحدت کانفرنس میں شرکت کے بعد انہوں نے ایک گفتگو میں میں کہا : مشکلات سے نکلنے کا حل یہ ہے کہ ہم ثقافت ، افکار اور زہنی سطح کو ارتقاء بخشے ، اقتصادی میدان میں خودکفیل ہونے اور علمی و عملی میدان میں خود کو طاقتور بنائیں۔
یورپی حلال فتوی کونسل کے سربراہ نے کہا : قرآن سب کو وحدت کی طرف بلاتا ہے لیکن اختلافات کی موجودگی خود اس پات پر دلیل ہے کہ ہم درست مسلمان نہیں بن سکے ہیں
«واعتصمو بحبل الله جمیعا و لاتفرقوا» قرآن کا حکم ہے لیکن ہم اسپر غور اور عمل ہی نہیں کرتے

عبدالرحمن میحلفی نے کہا: اتحاد کے لیے سب سے پہلا کام یہ ہے کہ ہر فرد اتحاد کی ضرورت کو سمجھے اور اسپر عمل کرے،اعتراض کرنا آسان ہے مگر پہلے اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ۔ جس اسلام کو ۱۴ سو سال پہلے سرکار دوعالم حضرت محمد(ص)  نے متعارف کرایا تھا آج اس سے ہم کوسوں دور چلے گئے ہیں۔

2690678

ٹیگس: اسلام ، اتحاد ، عالم
نظرات بینندگان
captcha