ایکنا نیوز- سید حسن نصراللہ نے سیٹلائیٹ چینل «المیادین» سے گفتگو میں کہا کہ شام میں امن کے لیے بشار اسد ہی کردار ادا کرسکتا ہے
انہوں نے کہا بشار اسد کے بغیر کوئی دوسرا راہ حل موجود نہیں اور امریکہ اس مسئلے کو سمجھ چکا ہے لیکن اسکے باوجود سعودی عرب اور ترکی بشار اسد کی برطرفی پر بیجا اصرار کررہا ہے
سیدحسن نصرالله نے واضح کیا کہ شام پر ہر حملے کا جواب دیا جائے گا اور جوابی رد عمل کو ہم اپنا حق سمجھتے ہیں
انہوں نے داعش کے خلاف الائنس کے حوالے سے کہا کہ امریکا بالکل نہیں چاہتا کہ داعش کو مکمل ختم کرے کیونکہ داعش کی پرورش ہی امریکی کوششوں سے ہوئی ہے اسی طرح اس وقت ترکی بھی داعش اور النصرہ سے رابطے میں ہے اور سرحد پر داعش کی مدد کررہا ہے اور ترکی کی مدد کے بغیر شام میں اسلحہ پہنچانا ممکن نہیں
حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران کی مدد سے داعش کو روکا گیا اور قاسم سلیمانی کا گروپ ان لوگوں میں شامل ہے جو عین موقع پر مدد کو پہنچا
حسن نصرالله نے قاسم سلیمانی کو دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس دشمن کے خلاف صف اول میں شامل ہے
انہوں نے ایٹمی مسئلے اور مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایران ڈٹا ہوا ہے اور تیل کی قیمت گرانے کی سازش پر دوسرے ممالک کو زیادہ نقصان پہنچے گا
انہوں نے غزہ فتح اور یمن کے موضوع پر بھی گفتگو کی اور بحرین کے حوالے سے کہا کہ کوششوں کے باوجود مذاکرات شروع نہ ہوسکا کیونکہ بحرین کی حکومت مذاکرات سے انکار کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔