بی جے پی کا شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا اعلان

IQNA

بی جے پی کا شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا اعلان

15:47 - January 19, 2015
خبر کا کوڈ: 2729239
بین الاقوامی گروپ: جنتا پارٹی نے ایک بار پھر ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا اعلان کردیا اور کہا کہ 2016ءمیں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا اعلان کردیا اور کہا کہ 2016ءمیں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامینیم سوامی  کا کہنا تھا ان کی جماعت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے اپنے منصوبے اور وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی اور اس ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 2016ء تک وقت مانگا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ مندر کی تعمیر کے لیے پارلیمان میں ووٹنگ کی ضرورت نہیں، اس کے لیے صرف صدر کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی کافی ہے اور یہ پریس ریلیز کابینہ تیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہم مندر کی تعمیر کا انتظار کر رہے ہیں ۔
یادرہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ریاست اتر پردیش کے علاقے ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 کو تاریخی اہمیت کی حامل بابری مسجد کو شہید کردیا تھا ۔

184826

ٹیگس: بابری ، مسجد ، مندر
نظرات بینندگان
captcha