انگلینڈ اور آسٹریلیا میں مساجد کو خطروں کا سامنا ؛

IQNA

انگلینڈ اور آسٹریلیا میں مساجد کو خطروں کا سامنا ؛

13:22 - January 20, 2015
خبر کا کوڈ: 2735572
بین الاقوامی گروپ: پیرس میں حملوں کے بعد یورپ بالخصوص برطانیہ اور آسٹریلیا میں مسجدوں کو شدید خطرات در پیش

ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے OnIslam، کے مطابق یورپ میں اسلام فوبیا بڑھتا جارہا ہے ۔  مشکوک اور دھمکی آمیز ای میلز،توہین آمیز خاکے بھیجنا،مسجدوں میں خنزیر کا گوشت پھینکنا اور مسجد کی دیواروں پر متعصبانہ جملوں کا اندراج اب معمول بنتا جارہا ہے
انگلینڈ میں «فینزبری» مسجد کے متولی محمد کوزار کا کہنا ہے کہ پیغمبر اکرم {ص} کی توہین اور نامناسب خاکوں کو دیکھ کر  شدید دکھ پہنچتا ہے اور غصہ بھی آتاہے لیکن اب یہ حرکتیں معمول بن رہی ہیں اور ہم مجبورا ان چیزوں کو برداشت کررہے ہیں
شارلی ابدو کے واقعے کے بعد فرانس اور آسٹریلیا میں لاکھوں مسلمان ان تکلیف دہ حرکتوں سے شدید کرب میں مبتلا ہیں ۔
آسٹریلیا کی «بریسبین» مسجد کو گذشتہ چند روز کےدوران پچاس سے زائددھمکی آمیز ای میلز مل چکی ہیں۔ بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں ان ای میلز میں شامل ہیں ۔ حالانکہ دو سو سال سے لاکھوں مسلمان آسٹریلیا میں امن و امان سے بسر کررہے ہیں۔

2728142

نظرات بینندگان
captcha