ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے التیار کے مطابق طے شدہ پروگرام کے مطابق انہیں دنوں سیدحسن نصرالله،
قینطرہ کے علاقے میں شہد عماد مغنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایک پروگرام سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر حالیہ واقعہ جسمیں حزب اللہ کے کئی ممبران شہید ہوگئے ہیں اب اس حوالے سے اتوار کو متوقع طور پر خطاب کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ حملے کے تناظر میں اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا کیا کسی کو اس پروگرام کا پتہ تھا کسی کو خبر مل گئی تھی یا کوئی اور وجہ ۔ ان امور پر تحقیقات بھی جاری ہیں ۔