حکومت فرانس سے تعلقات ختم کرکے سفیر کو ملک بدر کرے:آئی ایس اوپاکستان

IQNA

حکومت فرانس سے تعلقات ختم کرکے سفیر کو ملک بدر کرے:آئی ایس اوپاکستان

14:59 - January 24, 2015
خبر کا کوڈ: 2757847
بین الاقوامی گروپ:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا ملک کے کئی شہروں میں آئی ایس اوکے زیر اہتمام احتجاجی پریس کانفرنسیز منعقد کی گئیں

ایکنا نیوز- شفقنا- احتجاجی ریلیوں سے مرکزی نمائندگان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانس کی سیکولرنواز حکومت نے اسلامی اقدار کی توہین کرکے مذہبی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے اپنی جہالت کا ثبوت دیا ہے اس سلسلہ میں اقوام متحدہ اوراوآئی سی اپنا  منصفانہ کردار ادا کریں مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے لاہور میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ گستاخانہ خاکے اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں ۔ ہماری جان ہمارا لہو،ہمار اجسم ہمار خاندان سب کچھ رسول خداۖکی ذات اقدس پر قربان ہے گستاخانہ خاکے عالم اسلام کی غیرت کو للکار ہے  گستاخی کرنے والوں کو سرعام پھانسی د ی جائے نائب صدر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فرانس حکومت ہمیشہ سے سیکولر نواز کردار ادا کرتی رہی ہے اس سے خیر کی کوئی توقع نہیں فوری طور پر حکومت فرانس سے تعلقات ختم کرکے سفیر کو ملک بدر کرے انہوں نے کہاکہ داعش کا فتنہ گستاخانہ خاکوں سے زیادہ اسلام کی تضحیک کر رہاہے جس کی بنا پر عالم کفر کو اسلام کے خلاف سازشیں کرنے کا جواز فراہم ہوا ہے داعش ک کارستانیوں کی بنا پراسلام مخالف طاقتوں کو گستاخانہ خاکے بنا کا جواز فراہم ہوا ہے انہوںے مزید کہاکہ امریکی و صیہونی طاقتیں اور اسلام دشمن عناصر،عالم اسلام کو ٹکڑوں میں بانٹنے اور اسلامی مزاحمتی قوتوں کو کمزورکرنے کیلئے مصروف عمل ہے تاکہ اسرائیل کو اس کے منحوس گریٹر اسرائیل کی تکمیل کیلئے موقع فراہم کیا جاسکے عالم اسلام کو داعش جیسے فتنوں میں الجھا کر مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا جارہاہے اور ناجائز تسلط میں اضافہ کیاجارہاہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کیونکہ ان تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جاسکتا ہے ضرورت ہے کہ متحد ہوکربصیرت اور دشمن شناسی  اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کی شناخت کر یں۔ کراچی ،لاہور ،اسلام آباد، ملتان، سرگودھا،فیصل آباد، خانیوال،کوئٹہ،گلگت،حیدرآباد ،خیرپور اور پشاور سمیت ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں فرانسسی جریدہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین نے احتجاجی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر فرانسسی جریدہ پر پابندی اور عالم اسلام سے معاف مانگنے کے مطالبات درج تھے۔

40373

ٹیگس: فرانس ، مذمت ، حکومت
نظرات بینندگان
captcha