ایک مخصوص ذہنیت سے کسی ایک مسلک کو نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کو خطرہ ہے، علامہ حامد سعید کاظمی

IQNA

ایک مخصوص ذہنیت سے کسی ایک مسلک کو نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کو خطرہ ہے، علامہ حامد سعید کاظمی

15:35 - January 24, 2015
خبر کا کوڈ: 2757871
بین الاقوامی گروپ: سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور و جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما کا کہناہے کہ حکومت اُن دہشتگردوں اور اُنکے سرپرستوں کیخلاف کاروائی کرنے سے کترا رہی ہے جنکو مخصوص عرب ممالک فنڈنگ کر رہے ہیں۔ اس سے حکومت کا ہی نقصان ہے،

ایکنا نیوز- سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور و جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما کا ''اسلام ٹائمز '' کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ حکومت اُن دہشتگردوں اور اُنکے سرپرستوں کیخلاف کاروائی کرنے سے کترا رہی ہے جنکو مخصوص عرب ممالک فنڈنگ کر رہے ہیں۔ اس سے حکومت کا ہی نقصان ہے، اب عوام ان حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی، کیوںکہ اگر اس آگ کو یہیں نہ روکا گیا تو کل یہ ہمارے دروازے پر بھی پہنچ جائے گی۔ میں خود اس دہشت گردی کا شکار ہوا مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ پاکستان میں ایک مخصوص ذہنیت ہے، جس سے کسی ایک مسلک کو نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے کہا کہ مغرب کی جانب سے یہ جو توہین کا سلسلہ جاری ہے، اس کی ذمہ دار مسلم ریاستیں اور حکمران ہیں کہ جن کے انتشار سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مغرب اس طرح ہمارے مقدسات کی توہین کر رہا ہے۔ فرانس میں ایک جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کئے، جس پر چند عناصر نے حملہ کرکے کئی لوگوں کو مارا، جس پر تمام مغربی ممالک اکٹھے ہوگئے۔ اس کے بعد دوبارہ گستاخانہ خاکے شائع کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی، اس موقع پر تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ ان ممالک کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ لیکن عملاً ایسا دیکھنے کو نہیں آیا، اپنی حد تک تو تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں نے مذمت کی ہے لیکن ابھی تک نہ تو او آئی سی حرکت میں آئی ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ نے کوئی عملی اقدام کیا ہے۔ اگر مسلم ممالک کے حکمران پہلی بار جب گستاخی کی گئی تھی، اتحاد و وحدت کا ثبوت دیتے ہوئے کارروائی کرتے تو نوبت آج یہاں تک نہ پہنچتی۔

434683

نظرات بینندگان
captcha