اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ کی غیرت مر چکی ہے ۔ طارق جعفری

IQNA

اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ کی غیرت مر چکی ہے ۔ طارق جعفری

8:58 - January 28, 2015
خبر کا کوڈ: 2772378
بین الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہان شان محمد (ص)مارچ کا اہتمام کریں۔ تحریک نفاز فقہ جعفریہ

ایکنا نیوز- تحریک نفاز فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق جعفری نے مغرب میں توہین آمیز خاکوں کی مسلسل اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اسلام کے خلاف ایک سازش ہے اور مغرب کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اکرم (ص)سے پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ آپ مکمل رحمت و شفقت کا پیکر ہیں جس نے تمام عمر ظلم و بربریت کے خلاف جہاد کیا اور آج جو بھی سیرت پر عمل نہیں کرتا اور شدت پسندی پر گامزن ہے وہ راستے سے ہٹ چکا ہے ۔
طارق جعفری نے کہا کہ عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس کی غیرت مرچکی ہے اگر مسلمان غیرت کی بحالی چاہتے ہیں تو ساٹھ اسلامی ممالک کے سربراہان کو شان رسالت مارچ کرنا ہوگا۔

 

نظرات بینندگان
captcha