ایکنا نیوز- المنار چینل کے مطابق گذشتہ روز دمشق کے علاقے «الکلاسه» میں زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد زائر شہید اور ہلاک ہوگئے
حضرت زینب (س) کے مزار جانے والی لبنانی زائرین کی بس پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ جبهه النصره نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ حملہ خود کش تھا
حملے میں پانچ کیلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور ایک اور بم کو پھٹنے سے قبل ناکارہ بنایا گیا
حزبالله لبنان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ان لوگوں کی طرف سے کیا گیا ہے جو صھیونی اور غاصب اسرائیل کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ وہی لوگ ہیں جو شام ، عراق اور پاکستان میں بیگناہ عوام اور نمازیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں
حزبالله نے مزید کہا کہ تکفیری گروپ داعش اس وقت صھیونی رژیم کا ایک آلہ کار بن چکا ہے جو اسرائیل کی خوشنودی کے لیے کام کررہا ہے
المنار کے مطابق محمد أحمد المقداد، مهدی یوسف المقداد، قاسم حاطوم، علی عباس بلوق، شادی حومانی و محمد حسن أیوب شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔