بین الاقوامی گروپ: شیخ احمد الطیب نے اردنی پائلیٹ کے زندہ جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس شیطانی اقدام کی مذمت کی
ایکنا نیوز- روزنامه «التحریر» کے مطابق اشیخ حمد طیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے ایک پاک نفس کے قتل کو حرام قرار دیا ہے اورآیت 33 سوره الاسراء میں خدا برتر نےفرمایا ہے: «وَلاَ تَقْتُلُواْ النَّفْسَ الَّتِی حَرَّمَ اللّهُ إِلاَّ بِالحَقِّ»(اورکسی انسانی نفس کو قتل مت کرنا مگر حق پر)، اور رسول اکرم (ص) نے فرمایا ہے کہ : «الإنسان بنیان الربِّ ملعون من هدمه»(انسان خدا کا خلق کردہ ہے اور جو ایسا کرے وہ ملعون ہے)
شیخ الازهر نے مزید کہا: خدا نے انسانی نفس کو سرعام یا کسی اور شکل میں یہانتک کہ جنگ میں بھی جلانے کو حرام قرار دیا ہے اور ایک واضح پیغام میں آنحضرت نے ایک حکم میں فوج کے کمانڈر کو حکم دیا ہے کہ
«اغْزُوا وَلا تَغْدُرُوا وَلا تَغْلُوا وَلا تُمَثِّلُوا وَلا تَقْتُلُوا»(لڑو مگر دھوکہ بازی سے نہیں اور خیانت مت کرنا اور لاشوں کو پامال نہ کرنا۔)
شیخ الازھر نے داعش کو دین سے لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی انسان کو جنگ میں بھی جلانا حرام ہے اور داعش کا اقدام بھی سزا کا مستحق ہے اور قرآن کے مطابق یہ لوگ فساد پھیلانے والے ہیں جو خدا اور اسکے رسول سے جنگ کرنے میں مشغول ہیں ۔ عالمی برادری پر فرض ہے کہ اس گروہ کے خلاف سختی سے مقابلہ کرے۔