ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایف 16 طیاروں کا اسکواڈ اردن بھیج دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف 16 طیاروں کا اسکواڈ داعش پر حملے کرنے کیلئے روانہ کیا گیا ہے ،متحدہ عرب امارات کے طیارے امریکی طیاروں کے ساتھ داعش کے خلاف کاروائی کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ اردنی پایلٹ کے جلانے کے بعد اردن نے داعش پر تیز حملوں کا اعلان کیاہے۔