بزرگ علماء کا انقلاب ریلی میں عوامی شرکت کو خراج تحسین؛ ایرانی عوام کی وقت شناسی اور دشمن شناسی نے دشمن کو حیران کردیا ہے

IQNA

بزرگ علماء کا انقلاب ریلی میں عوامی شرکت کو خراج تحسین؛ ایرانی عوام کی وقت شناسی اور دشمن شناسی نے دشمن کو حیران کردیا ہے

8:24 - February 13, 2015
خبر کا کوڈ: 2843138
بین الاقوامی گروپ: انقلاب اسلامی ایران کی چھتیسویں سالگرہ پر ایران بھر کی طرح قم میں بھی عوام کا انقلاب ریلی میں بھر پور شرکت

ایکنا نیوز- انقلاب ریلی میں دیگر لوگوں کے ہمراہ اہم علماء اور مراجع تقلید بھی شریک تھے تاکہ انقلاب اور انقلاب کے رہبر سے تجدید بیعت کرسکے
نامور مجتہدین میں آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری همدانی، آیت اللہ فاضل لنکرانی، آیت اللہ حسینی بوشهری اور کئی دیگر نامور علماء شریک تھے
عوامی بیداری سے دشمن  پریشان
نامور مفسر قرآن آیت‌الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے یوم انقلاب پر عوامی شرکت کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات کا درست ادراک اور دشمن شناسی ایرانی عوام کی اہم خاصیت ہے اور اس خصوصیت سے دشمن پریشان ہوچکے ہیں
آیت‎الله مکارم شیرازی نے کہا کہ عوامی شرکت دشمن کی سازشوں کا بھرپور جواب ہے اور عوام نے ثابت کردیا کہ وہ رہبر انقلاب کے وفادار اور امریکہ سمیت استکباری طاقتوں سے بیزار ہیں
عوامی شرکت دشمن کا جواب
معروف علمی شخصیت آیت‌الله العظمی جوادی آملی نے کہا کہ عوام نے انقلاب سے وفاداری اور دشمن کے خوف سے لاتعلقی کا اظھار کیا اور پیغام دیا کہ وہ رہبر کے فرمان پر ہر قربانی کے لیے تیار ہیں
قدردانی 
آیت‌الله ابراهیم امینی نے بھی ریلی اور انقلاب کے حوالے سے کہا کہ عوام کی بیداری قابل تعریف ہے اور انہوں نے ثابت کیا کہ وہ انقلاب کے دفاع کے لیے ہمہ وقت آمادہ اور تیار ہیں
آیت‎الله حسینی بوشهری نے بھی ریلی میں شرکت کے بعد گفتگو میں کہا کہ عوام نے پیغام دیا ہے کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ انقلاب اور انقلابی ویلیوز کے دفاع کے لیے آمادہ ہیں۔
مذکورہ علماء کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر مجتہدین ا،بزرگ علماء اور پاکستانیوں سمیت دیگر کئی ممالک کے طلباء بھی فیملی کے ساتھ  اس ریلی میں شریک تھے جو( مرگ بر اسراییل ، مرگ بر آمریکا، مرگ بر ضد ولایت فقیه، مرگ بر مستکبر، خامنه ای خمینی دیگر است ولایتش ولایت حیدر است)، جیسے نعروں کے ساتھ انقلاب اور رہبر انقلاب سے تجدید بیعت کررہے تھے۔

2836898

ٹیگس: علما ، عوام ، ریلی
نظرات بینندگان
captcha