حیات آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے اور فائرنگ، 20 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

IQNA

حیات آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے اور فائرنگ، 20 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

13:54 - February 13, 2015
خبر کا کوڈ: 2845176
بین الاقوامی گروپ: دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں امامیہ مسجدو امام بارگاہ کے اندر دھماکوں کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایکنا نیوز- ۔عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے جس امام بارگاہ کو نشانہ بنایا ہے وہاں 1,000 نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ دھماکے کے وقت 800 کے قریب نمازی مسجد میں موجود تھے جن میں سے اکثر کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں نماز جمعہ کے بعد عصر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ پولیس کی وردی میں ملبوس سات مسلح افراد سیکیورٹی پر معمور افراد کو ہلاک کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہو گئے۔ اندر داخل ہونے کے بعد دستی بم پھینکنے اورفایرنگ کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا اور جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور نے بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی لیکن اس کی جیکٹ پھٹ نہ سکی جس کے باعث مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں۔ ڈی سی پشاور کے بعد حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جنہیں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ اور مسجد کے اندر آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور اب حالات کنٹرول میں ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق شدید نوعیت کے دھماکے اور فائرنگ کے باعث کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہسپتال حکام نے بھی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی تصدیق کی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پاک فوج کے دستوں کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha