پاکستان؛ امامیہ مسجد حیات آباد پر حملوں کے خلاف تین روزہ سوگ اور مظاہروں کا اعلان

IQNA

پاکستان؛ امامیہ مسجد حیات آباد پر حملوں کے خلاف تین روزہ سوگ اور مظاہروں کا اعلان

12:45 - February 14, 2015
خبر کا کوڈ: 2848452
بین الاقوامی گروپ: حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے گریز کررہی ہے۔ راجا ناصر

ایکنا نیوز- دہشت گردوں کے حملے میں نمازیوں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوُں مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے واقعے کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ اور مظاہروں  کا اعلان کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ہنگامی اجلاس میں کہنا تھا کہ حکمران جان بوجھ کر دہشت گردوں کے خلاف اقدام سے گریز کرہی ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چوہدری نثار دہشت گردوں کو بلا کر کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن سے دوستی کی سزا دی جارہی ہے۔ علامہ راجہ ناصرنے مزید کہا  کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی اس المناک سانحے کے برابر کے ذمہ دار ہے، جنہوں نے اس مسجد کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ نمازیوں نے بہادری کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیاہم ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے پانی سر سے گزرنے کا انتظارکررہے ہیں، ہم ملک میں مزید لاشیں اُٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے، کیونکہ  ملک ہمارے خلاف ایک طرف دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں تو دوسری طرف حکومت دہشتگردی سے متاثرہ طبقے کو ہی ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتوار کو دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مجبورا ہمیں اسلام آباد کی جانب مارچ کا فیصلہ کرنا پڑے گا
دیگر شیعہ تنظیموں نے بھی حکومتی پالیسی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے تین روز سوگ اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہیں.

ٹیگس: تکفیری ، نماز ، شیعہ ، وحدت
نظرات بینندگان
captcha