شُہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو نواز حکومت کیخلاف ملک گیر دھرنا دینگے، سید فیصل رضا عابدی

IQNA

شُہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو نواز حکومت کیخلاف ملک گیر دھرنا دینگے، سید فیصل رضا عابدی

14:56 - February 17, 2015
خبر کا کوڈ: 2861868
بین الاقوامی گروپ:پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد قومی ایکشن پلان کے نام پر صرف فوٹو سیشن ہوا، کیونکہ معصوم بچوں کے قتل عام کے بعد اب تک تین مرتبہ شیعہ مسلمانوں کا خون بہایا جا چکا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- فیصل عابدی نے کہا : اگر قومی ایکشن پلان اور اکیسویں آئینی ترمیم پر حکومت مخلصانہ عملدرآمد کرتی تو آج سارے ملک میں پاکستانیوں کا خون اس طرح نہ بہایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشتگردوں کی سیاسی سپورٹر ہے، جسے صرف اپنی اقتدار ہی عزیز ہے۔ موجودہ حکومت کی بنیاد ہی کھوکھلی ہے، کیونکہ انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کیساتھ ملکر انتخابات میں بھرپور دھاندلی کروا کر اصل عوامی مینڈیٹ چرایا ہے۔ اسی طرح سانحہ کرانی روڈ کو ایک سال گزرنے کے باوجود آج تک حملے میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، جو انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سید فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت کو ایک مہینے کا وقت دیتے ہیں۔ اگر ایک مہینے کے اندر ہمارے شہیدوں کے لواحقین کو انصاف نہیں ملا، تو ہم پورے پاکستان میں تاریخی دھرنا دیں گے۔ کراچی سے لیکر پشاور اور گلگت سے لے کر کوئٹہ تک لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور نواز شریف کی بےحس حکومت کو بھی گرا دیں گے۔ انہوں نے نواز شریف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم تو پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں، اگر ہمارا مطالبہ منظور نہ ہوا تو ہم تمہیں بھی سڑک تک پہنچائیں گے۔ یہ میرا وعدہ ہے کہ آپکی اگلی تین نسلیں جیلوں میں ہونگی۔ جلسے کے اختتام پر گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔

41529

ٹیگس: نواز ، فیصل ، شیعہ ، شہداء
نظرات بینندگان
captcha