ایکنا نیوز- القاعدہ کی جانب سے بنائے گیے دہشت گردانہ منصوبے کے تحت احمد فاروق گروپ خیبر پختونخواہ، سندھ اور گلگت بلتستان میں شیعہ علماء، تاجروں کے علاوہ مساجد، امام بارگاہ اور شیعہ کیمونٹی ایریے میں ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بم دھماکے اور خودکش حملے کرسکتا ہے ۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کی جانب سے خط جاری کیا گیا ہے جسمیں تمام صوبائی حکومتوں اور پولیس کے علاوہ دیگر فورسز کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کے علاوہ آئی ایس آئی کی جانب سے بھی مذکورہ خط کی تصدیق کی گئی ہے کہ شیعہ کمیونٹی کو القاعدہ کی جانب سے مختلف صوبوں میں خطرات در پیش ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ متعدد بار اس طرح کے خطوط اور انکشافات کے باوجود حکومت کی جانب سے موثر اقدامات نہیں کیے گیے اور سانحہ پشاور اور شکارپور جیسے واقعات دیگر صوبوں میں بھی ماضی میں رونما ہوچکے ہیں۔