ایکنا نیوز- شفقنا- بتایا جاتا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دینے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شکار پور سے کراچی پہنچنے پر لانگ مارچ کے شرکاء کا مقامی آبادی "انچولی " میں استقبال کیا گیا۔اس موقع مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کی بقاء چاہتا ہے ان سے پوچھتا ہوں کہ کب تک بے گناہوں کا خون بہتا رہے گا۔ علامہ امین شہیدی نے کہاکہ اکیسویں آئینی ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ۔ اس موقع پر شکار پور شہدا کمیٹی کے مقصود ڈومکی نے اپنے خطاب میں بانی پاکستان کے مزار پر حاضری کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے تاہم مذاکرات کے لئے ایسے لوگوں کو لایا جائے جن کے پاس اختیارات ہوں۔