زہنی طور پر کمزور فلسطینی نوجوان نے قرآن کریم حفظ کرلیا

IQNA

زہنی طور پر کمزور فلسطینی نوجوان نے قرآن کریم حفظ کرلیا

12:41 - February 21, 2015
خبر کا کوڈ: 2878002
بین الاقوامی گروپ: آٹیسم بیماری میں مبتلا دس سالہ زہنی معذور فلسطینی بچے نے ایک سال کے عرصے میں قرآن مجید حفظ کرنے کا ٹاسک مکمل کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Daily Sabah» کے مطابق اسپشل بچوں کے اسکول کے استاد عبدالعال کا کہنا ہے کہ  زہنی طور پر معذور فلسطینی بچہ ندوه خالد نے قرآن مجید کو بار بار سنا اور مسلسل سننے اور کوشش کے بعد ایک سال میں قرآن مجید کامیابی سے حفظ کرلیا ہے
زہنی معذور طالبعلم لکھ اور پڑھ بھی سکتا ہے حالانکہ اس بیماری میں مبتلا بچے ایسے کام عام طور پر انجام دینے سے قاصر ہوتے ہیں ۔ خالد دیگر طلباء سے بات کرنے کے علاوہ کھیلتا بھی ہے۔

مذکورہ بیماری میں مبتلا بچے زہنی کمزوری کی وجہ سے بمشکل معاشرتی سرگرمیوں کو سمجھتا ہے اور عام کاموں میں بھی بات چیت وغیرہ درست انجام نہیں دیں سکتے۔

2876783

 

ٹیگس: بیماری ، زہنی ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha