دمشق؛ دارالقرآن اور سنت نبوی مرکز کا افتتاح

IQNA

دمشق؛ دارالقرآن اور سنت نبوی مرکز کا افتتاح

14:12 - February 24, 2015
خبر کا کوڈ: 2890511
بین الاقوامی گروپ: شام کے وزیر اوقاف محمد عبدالستار السید کے مطابق گذشتہ روز اس اسلامی مرکز کا افتتاح کیا گیا

ایکنا نیوز- روزنامہ «الوطن» کے مطابق  محمد عبدالستار السید نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ شام کے خلاف سازشیں امت اسلام کو نقصان پہنچانا ہے ۔
انہوں نے کہا : اسلام رحمت اور بخشش کا دین ہے اور کسی صورت اسکو اخلاقی مضامین اور کلچر سے جدا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ تمام انسانیت کے لیے اترا ہے
محمد عبدالستار السید نے کہا کہ اس مرکز کو تکفیری سازشوں کے خلاف بنایا گیا ہے۔
مقررین نے اس قرآنی مرکز کے حوالے سے کہا کہ تکفیریوں کے مقابلے میں اسلام اور سنت کے درست چہرے کو پیش کرنے کے لیے ایسے مراکز کا قیام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام اسلامی تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے اور اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اسکا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

2889296

ٹیگس: شام ، اسلام ، مرکز ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha