"2014 میں جنگوں سے 5 کروڑ افراد متاثر ہوئے"

IQNA

"2014 میں جنگوں سے 5 کروڑ افراد متاثر ہوئے"

13:15 - February 25, 2015
خبر کا کوڈ: 2895956
بین الاقوامی گروپ: شام، یوکرین، نائیجیریا، غزہ میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

ایکنا نیوز- انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2014 کے حوالے سے جاری ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں پانچ کروڑ افراد جنگوں سے متاثر ہوئے۔

لندن سے جاری ہونے والی ایمنسٹی کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان میں لاپتہ افراد کے معاملے اور پولیو ورکرز کے قتل عام پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

2014 میں پاکستان میں 8صحافیوں کے قتل کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ برس پانچ کروڑ افراد جنگوں کے باعث متاثر ہوئے، شام، یوکرین، نائیجیریا، غزہ میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پانچ عالمی طاقتیں پرتشدد تنظیموں کے خلاف کارروائی میں اپنے ویٹو کے حق کو ایک طرف رکھ دیں اور مل کر کارروائی کریں۔

قابل ذکر ہے کہ بڑی طاقتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صرف شام میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

1017520

ٹیگس: جنگ ، شام ، انسانی ، حقوق
نظرات بینندگان
captcha