ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «منارة»،کے مطابق «ALE»، کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چینل ون قرآنی ریڈیو آنے والے ہفتوں سے شروع کیا جارہا ہے
آدھے گھنٹے پر مبنی قرآنی نشریات کا مقصد قرآن کریم کی تعلیمات اور قرآنی ثقافت کے علاوہ مختلف مذاہب میں امن ومحبت کے پیغام کو فن لینڈ کے عوام کے لیے درست طور پر پیش کرنا ہے.
رپورٹ کے مطابق قرآنی نشریات میں مسلم کیمونٹی کے لیڈر انس الحجار، ہیلسنکی یونیورسٹی کے پروفیسر ھایمین آنتیلا پروگرام پیش کریں گے
قابل ذکر ہے کہ فن لینڈ حکام کے مطابق اس ملک میں ساٹھ ہزار مسلمان آباد ہیں جنمیں اکثر کا تعلق عراق اور سومالیہ سے ہیں۔