ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Lesoir.be،کے مطابق گووزا شہر سے فرار ہونے والے ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ بوکوحرام گروپ نے ایک مذہبی مرکز میں موجود قاریوں کو انکی بیویوں کے سامنے قتل کیا
اس شخص نے کہا کہ لوگوں کو منہ کے بل لٹانے کے بعد دہشت گردوں نے جدید ترین اسلحوں کو صندوقوں سے نکالا اور ان پر فائرنگ کرکے سب کو قتل کیا
نایجیرین سینیٹ میں اس شہر کے نمائندے نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے
مذکورہ شہر جون 2014 کو بوکوحرام کے قبضے میں چلا گیا اور اس تنظیم کے سربراہ «ابوبکر شیکائو»،نے اسی شہر سے اپنی خلافت کا اعلان کیا
سیکورٹی زرائع کے مطابق بوکوحرام مختلف دیہاتوں پر قابض ہورہی ہے اور انکی پیشروی کی وجہ سے کئی علاقوں سے سرکاری فورسز کو پسپائی کا سامنا ہے
ابوبکر شیکائو اپنے بیان میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کی حمایت کا بھی اعلان کرچکا ہے۔