پاکستان؛ مذہبی مدارس پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

IQNA

پاکستان؛ مذہبی مدارس پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

10:38 - March 09, 2015
خبر کا کوڈ: 2953208
بین الاقوامی گروپ: مذہبی مدارس جہاں ہزاروں کی تعداد میں سفید ٹوپیاں پہنے طلباء قرآن مجید پڑھنے میں مگن ہیں۔اب ان مدارس پر سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Columbia Tribune» کے مطابق مدارس کی مخالفت کرنے والوں کا خیال ہے کہ دہشت گردی یا شدت پسندی یہی سے پروان چڑھتی ہے
پشاور اسکول پر حملے کے بعد جہاں سینکڑوں معصوم بچے شہید اور زخمی ہوگئے تھے اس واقعے کے بعد پاکستانی حکومت دباو کا شکار ہے کہ دہشت گردی کو روکا جائے
نواز شریف نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے کہ مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے ۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان مدارس میں نصاب تعلیم درست نہیں اور اسی وجہ سے شدت پسند پیدا ہوتے ہیں
مگر مدارس کے حامی ان الزامات کر رد کرتے ہیں ۔
مدرسہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے استاد ابرار الحق کا کہنا ہے : ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ملک اور دین  کے خلاف کام کرتا ہے ہم انکے مخالف ہیں
مدارس کی درست تعداد واضح نہیں مگر ایک اندازے کے مطابق دسیوں ہزار مدارس پاکستان میں سرگرم عمل ہیں
جہاں طلباء کے لیے مفت تعلیم کے علاوہ کھانے اور رہائش کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

2946906

نظرات بینندگان
captcha