پاکستان؛ لاہور میں کلیسا پر حملوں کے خلاف شدید مظاہرے

IQNA

پاکستان؛ لاہور میں کلیسا پر حملوں کے خلاف شدید مظاہرے

9:13 - March 17, 2015
خبر کا کوڈ: 2998982
بین الاقوامی گروپ: مختلف شہروں میں مظاہرے/ لاہور کا فیروز پورہ میدان جنگ میں تبدیل

ایکنا نیوز- لاہور میں گرجا گھروں پر حملوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے منعقد کیے گئے۔ لاہور کے فیروز پورہ میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
کویٹہ میں زرغون روڑ گرجا گھر سے سینکڑوں عیسائی مظاہرین نے ریلی نکالیں اور مظاہریے کیے۔ مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتی برادری کی ناکامی میں مکمل طور پر ناکام پوچکی ہے اور قائداعظم کا پاکستان دہشت گردوں کے پاکستان میں تبدیل ہوچکا ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گرجاگھروں کی تعداد ساٹھ ہے جن میں پینتیس کو حساس قراردے دیا گیا ہے، زیادہ تر حساس قرار دیے گئے گرجا گھر کوئٹہ میں واقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرجاگھروں کے سامنے حفاظتی انتظامات سخت کردیے گیے ہیں جبکہ اقلیتی عبادت گاہوں کے سامنے پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عیسائی، پاکستان کی 18 کروڑ کی مسلمان آبادی کا تقریباً دو فیصد ہیں، جنھیں گزشتہ سالوں کے دوران توہین رسالت یا دیگر الزامات کے تحت نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس: گرجا ، مظاہرے ، حکومت
نظرات بینندگان
captcha