کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

IQNA

کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

13:14 - March 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3023925
بین الاقوامی گروپ:علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے، نیشنل ایکشن پلان اور سندھ حکومت کے معاہدے کی روشنی میں فرقہ پرست شرپسند ٹولے کے جھنڈے اتار کر ان کی شرانگیز کارروائیوں کو روکا جائے

ضلع قمبر شہداد کوٹ، ضلع خیر پور میرس، ضلع جیکب آباد، ضلع شکارپور اور ضلع لاڑکانہ کے ایک وفد نے علامہ مقصود علی ڈومکی کی سربراہی میں ڈی آئی جی لاڑکانہ، سکھر، سائیں رکھیو میرانی سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر شہداء کمیٹی کے وائس چئیرمین علامہ عبدالمجید بہشتی، مولانا سکندر علی دل، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء سید اختر شاہ، مولانا ممتاز علی ایمانی، سید علی اکبر شاہ، سید سخاوت شاہ، مشتاق حسین، ضلع خیر پور کے رہنماء فقیر خیر محمد، ضلع جیکب آباد کے مولانا سیف علی ڈومکی، غلام یاسین برڑو، سید غلام شبیر نقوی و دیگر موجود تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے، نیشنل ایکشن پلان اور سندھ حکومت کے معاہدے کی روشنی میں فرقہ پرست شرپسند ٹولے کے جھنڈے اتار کر ان کی شرانگیز کارروائیوں کو روکا جائے۔ انہوں نے سانحہ شکارپور میں ملوث دو دہشت گردوں کی گرفتاری اور انکشافات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی پولیس سائیں رکھیو میرانی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اس حولے سے شرانگیز تقاریر، خطبے، وال چاکنگ اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

42913

ٹیگس: دہشت ، گردی ، ایکشن ، مقصود
نظرات بینندگان
captcha