ایکنا نیوز- شفقنا-۔ملی یکجہتی کونسل کے لیڈروں کے مطابق اسی مقصد کے حصول کے لیے 25مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں یک جہتی کونسل قومی اتحاد امت کانفرنس منعقد کر رہی ہی،جس میں عالم اسلام کے حالات پر تبادلہ خیال کے علاوہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف ، قومی ایکشن پلان کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔قومی سطح کی اس کانفرنس کے تین سیشنز ہوں گی۔ جن میں تحفظ ناموس رسالت ، مساجد مدارس امام بارگاہوں اور خانقاہوں کا تحفظ نیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ زیر بحث لایا جائے گا۔ کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان میں تمام مسالک کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔ اس میں دینی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ تنظیمات مدارس کے رہنما اور ملک کی عظیم خانقاہوں کے سجادہ نشین شرکت کریں گے ۔کانفرنس کا آغاز بدھ 25مارچ صبح 10بجے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔انہوں نہ مزید کہا کہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے دینی سیاسی جماعتوں کے سربراہ، سیاسی رہنما ،دانشور، اساتذہ اورصحافیوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔