ایکنا نیوز- ایام فاطمیہ کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی مجالس عزا جاری ہیں۔ امام بارگاہ میں سیدآباد میں علامہ فرقان حیدرعابدی اور امام جمعہ سیدہاشم موسوی مجالس میں سیرت حضرت فاطمہ (س) کے علاوہ عصر حاضر میں خواتین کی ذمہ داریوں پر تقریر کررہے ہیں۔
امام بارگاہ بیت الاحزان میں ڈاکٹر احمد کاظمی اسلام اور جدید علوم کے مقایسے پر جوانوں کی مجالس سے مخاطب ہے اور تمام مجالس رات نو بجے شروع ہوتی ہیں۔
شام غریبا فاطمی کی حوالے سے گذشتہ رات نو بجے مرکزی ماتمی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو بہشت حضرت زینب اور گنج شہداء پر اختتام پذیر ہوا۔