پاکستان۔ سالم معاشرہ اور ضرورت اقدار کے موضوع پر سیمینار

IQNA

پاکستان۔ سالم معاشرہ اور ضرورت اقدار کے موضوع پر سیمینار

7:08 - March 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3049259
بین الاقوامی گروپ: سردار حسن موسی گرلز کالج میں سیمینار آج ساڑھے تین بجے منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- معاشرے میں اقدار کی ضرورت کے موضوع پر سیمینار میں قم کے عالم دین اور معروف اسکالر علامہ احمد کاظمی  خصوصی لیکچر دیں گے۔
اس علمی سیمینار میں مختلف کالجز اور علمی اداروں کی اہم علمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
پروگرام میں تلاوت قرآن مجید اور حمد باری تعالی کے بعد ساڑھے تین بجے بعد علامہ سید احمد کاظمی معاشرے میں اقدار کی ضرورت پر خطاب کریں گے جسکے بعد سوال و جواب کا سیشن شامل ہوگا۔
منتظرین امام زمانہ گروپ کی جانب سے منعقدہ اس سیمینار میں طلباء اور طالبات کے علاوہ اہم علمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مذکور گروپ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے مختلف مواقعوں پر پروگرام منعقد کراتا رہتا ہے۔

 

ٹیگس: سیمینار ، کالج ، حسن ، موسی
نظرات بینندگان
captcha