ایکنا نیوز- ای پیپر «الآن»،کے مطابق مقابلوں کے انچارج یعقوب الاحمد کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا آغاز تین اپریل سے ہوگا جو دس اپریل تک جاری رہیں گے
ان مقابلوں میں حفظ، قرآت اور تجوید کے علاوہ ٹیکنکل اور علمی حوالوں سے قرآنی شعبوں میں کارکردگی دکھانے والوں کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا
مقابلہ وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے
ایران کے زنجان شہر سے تعلق رکھنے والا حمید رضا عباسی اور مازندران شہر سے پیمان ایازی ان مقابلوں میں شریک ہے
کویت ایوارڑ مقابلوں میں گذشتہ سال دنیا کے ستاون ممالک سے ایک سو سات قاری اور حافظ قرآن شریک تھے
اور ایران سے سید محمد کرمانی اور حسن سلیمانی نے ایران کی نمایندگی کی مگر پوزیشن لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔