ایکنا نیوز - مجلس وحدت المسلمین گلگت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام یمن کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور آل سعود و یہود کے مظالم کے خلاف موٹر بائیک ریلی المصطفیٰ ہاوس ہسپتال روڈ گلگت سے نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف شہراوں سے گزرتے ہوئے جوٹیال،سکوار،دنیور اور قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی روڈ سے ہوکر المصطفیٰ ہاوس ہسپتال روڈ گلگت میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء سے ڈویژنل صدر گلگت برادر جمال اختر عابدی،شیخ نیئر عباس مصطفوی،شیخ بلال حسین سمائری،شیخ شہادت حسین و دیگر نے خطاب کیا۔
شرکاء نے سعودی عرب کی جانب سے ایک مسلم ملک پر جارحیت کو کھلا ظلم قرار دیا۔