کارگل میں یمن حملوں کے خلاف احتجاج

IQNA

کارگل میں یمن حملوں کے خلاف احتجاج

7:37 - April 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3083933
بین الاقوامی گروپ: امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام آل سعود حملوں کی مذمت کی گئی

ایکنا نیوز- جامع مسجد کارگل سے امام خمینی چوک  کے راستے ریلی نکالی گئی جسمیں ہزاروں لوگ شریک تھے۔
ریلی کا اختتام حسینی پارک پر ہوا جہاں پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا
امام خمینی ٹرسٹ کے وائس چیرمین نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا : سعودی عرب تمام بین الاقوامی قوانین کے خلاف یمن پر حملہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یمن پر حملہ کیا گیا ہے جب یمن میں انصارللہ ملک سے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد  گروپوں سے برسرپیکار ہے ۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ یمن پر ظالمانہ حملوں کو فوری طور پرروکا جائے اور سعودی عرب بھی دہشت گردوں کو فنڈنگ بند کردے جو تمام خطے کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

ٹیگس: یمن ، سعودی ، کارگل ، امام
نظرات بینندگان
captcha