آسٹریلیا؛ اسلام مخالف سرگرمیوں پر حکومتی خاموشی کے خلاف احتجاج

IQNA

آسٹریلیا؛ اسلام مخالف سرگرمیوں پر حکومتی خاموشی کے خلاف احتجاج

8:42 - April 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3106518
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا کے مسلمانوں کی جانب سے اسلامو فوبیا پر حکومتی رویے کے خالف مظاہرے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «New Daily»،کے مطابق ویکٹوریا  میں اسلامی کونسل کے سربراہ  غیث کریم نے کہا : ہم اسلامو فوبیا پر حکومتی اقدام سے مکمل مایوس ہیں
گذشتہ ہفتے کو آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں «آسٹریلیا کو واپس لو» کے عنوان سے مسلمانوں کے خلاف مظاہرے ہوئے اور بعض شہروں میں مسلمانوں کے ساتھ تصادم کے واقعات بھی پیش آئے تھے
غیث کریم نے کہا: جب ملک میں شدت پسندی کا مسئلہ ہو تو سب اسکے خلاف بول پڑتے ہیں مگر جب اسی تعصب اور شدت پسندی کا ہدف مسلمان ہو تو سب خاموش ہوجاتے ہیں
انہوں نے کہا: ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت ان کے خلاف طاقت کے ساتھ کاروائی کرے گی
" ون نیشن" گروپ کے نام سے اسلام مخالف مظاہروں میں کہا گیا کہ مسلمان یہاں کی ثقافت تبدیل کرنے پر تلا ہے۔
مظاہرین اسلام مخالف نعروں کےساتھ احتجاج کررہے تھے۔

3103228

نظرات بینندگان
captcha