اماراتی وزیر کا بیان ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ بھی ہے : چوہدری نثار علی خان

IQNA

اماراتی وزیر کا بیان ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ بھی ہے : چوہدری نثار علی خان

13:25 - April 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3134324
بین الاقوامی گروپ:چوہدری نثار علی خان نے اماراتی وزیر مملکت کی جانب سے دیے گئے پاکستان کے خلاف بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر مملکت کا بیان سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اماراتی وزیر مملکت کی جانب سے دیے گئے پاکستان کے خلاف بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر مملکت کا بیان سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے کہ اماراتی وزیر مملکت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہیں اور یہ قوم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے برادرانہ جذبات رکھتی ہے۔پاکستانی قوم کے لیے ایسا بیان ناقابل قبول ہے اور اسے ہم بحیثیت قوم ہتک عزت نفس کے مترادف سمجھتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اماراتی وزیر مملکت کو پاکستان کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیئے تھا کیونکہ اس سے پاکستانی قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

212929

نظرات بینندگان
captcha