ایکنا نیوز- اطلا ع رساں ادارے France3،کے مطابق ایک سیمینار میں ابوبکر کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی مناسبت سے فرانس میں زیادہ اور بڑی مسجدوں کی ضرورت ہے ۔ ابو بکر کی بات کی تائید کرتے ہوئے فرانس اسلامی الائنس کے سربراہ «عمر لصفر» نے بھی کلسیاوں کے برابر گنجائش والی مساجد کو ضروری قرار دیا
لصفر، نےٹیلی ویژن چینل Eurpe 1 سے گفتگو میں کہا : مسجدوں کی تعداد اہم نہیں بلکہ بڑی گنجائش والی مساجد ہماری ضرورت ہیں کیونکہ ہماری اکثر مسجدوں میں زیادہ سے زیادہ سو لوگ آسکتے ہیں
دلیل بوبکر نے گذشتہ ہفتے کو ایک سیمینار میں مسجدوں کی تعداد دوگنی کرنے کا مطالبہ کیا تھا
انہوں نے کہا کہ اس وقت فرانس میں 2200 موجود ہیں جنکو آئندہ دو سال تک چار ہزار کرنے کی ضرورت ہیں۔
دوسری طرف اطلاعاتی ادارے valeursactuelles،کے مطابق فرانس میں پینتالیس فیصد لوگ مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کے حق میں ہیں ۔