ایکنا نیوز- قطر کے روزنامه «الرایه» کے مطابق قطری فلاحی تنظیم «راف» کے تعاون سے سومالیہ کے مختلف اسکولوں میں قرآن مجید تقسیم کرنے کی مہم چلائی گئی ہے جسمیں چار ہزار سے زائد نسخے تحفے میں پیش کیے گئے۔
راف فاونڈیشن کے مطابق قطر کے مخیر افراد کے تعاون سے قرآن مجید طلباء کو پیش کیا گیا ہے اور اس مہم کا مقصد قرآنی تعلیمات کو عام کرانا ہے ۔
اس ادارے کی جانب سے گشتہ مہینے کو بھی پانچ ہزار سے زائد قرآن مجید کے نسخے تقسیم ہوچکے ہیں۔