پاکستان: اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کرنیوالے صہیونی مقاصد کو پورا کر رہے ہیں، فرخ شاہ صابری

IQNA

پاکستان: اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کرنیوالے صہیونی مقاصد کو پورا کر رہے ہیں، فرخ شاہ صابری

9:34 - April 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3172266
بین الاقوامی گروپ: فیصل آباد میں منعقد ہونیوالی ہفتہ وار محفل ذکر و نعت میں خطاب کرتے ہوئے صابری دربار کے سجادہ نشین کا کہنا تھا کہ اسلام کو ہمیشہ صیہونی سازشوں کا سامنا رہا ہے، مسلمانوں کو چاہئے کہ ان وقتی فتنوں کے پیچھے عالمی طاقتوں کے مفادات کو پہچانیں۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین صابری دربار، صاحبزادہ سید فرخ شاہ صابری چشتی نے فیصل آباد میں منعقد ہونے والی ہفتہ وار محفل ذکر و نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کو ہمیشہ صیہونی سازشوں کا سامنا رہا ہے، مسلمانوں کو چاہئے کہ ان وقتی فتنوں کے پیچھے عالمی طاقتوں کے مفادات کو پہچانیں۔ انکا کہنا تھا کہ عالم اسلام کی موجودہ صورت حال بھی ایسی ہی ریشہ دوانیوں کا نتیجہ ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہئے کہ ان وقتی فتنوں کے پیچھے عالمی طاقتوں کے مفادات کو پہچانیں اور اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کرنے والے گروہوں کی اصلیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

455229

نظرات بینندگان
captcha