ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ نے اپنے دوہ اسکردو کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ قومی مفاد کو داؤ پر لگایا ہے، ہم بھی حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے تیار ہیں لیکن آل سعود کے تحفظ کیلئے بالکل بھی تیار نہیں، شریف برادران آل سعود کی وفاداری نبھا رہے ہیں، ملکی مفاد میں ہمارا ساتھ ہونے پر مسلم لیگ نواز کی حکومت اب تک قائم ہے۔