ایکنا نیوز-محفل قرآن مجید اور حسن قرآت پروگرام کل بروز پیر کویٹہ میں منعقد ہوگا
جمعیت الشباب کے سیکریٹری قاری صمد مدنی کے مطابق جمعیت کا وفد مختلف علاقوں کا دورہ کرچکا ہے تاکہ مختلف مدرسوں کو اس پروگرام کے حوالے سے باخبر کرسکے
انہوں نے کہا : اس مقابلے کا مقصد قرآنی تعلیمات کو عام کرانا اور جوانوں کو قرآت کی طرف مائل کرنا ہے
محفل حسن قرآت میں نامور مصری قاریوں کے علاوہ بلوچستان کے معروف قراء بھی تلاوت کا شرف حاصل کریں گے۔