ٹیکساس؛ توہین آمیز کارٹون والے نمایشگاہ پر فائرنگ

IQNA

ٹیکساس؛ توہین آمیز کارٹون والے نمایشگاہ پر فائرنگ

16:58 - May 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3255010
بین الاقوامی گروپ: امریکی میڈیا کے مطابق شان رسالت مآب (ص) میں توہین آمیز خاکے والی نمائش کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا

ایکنا نیوز- «فاکس‌نیوز»،کے مطابق نمایشگاہ کے باہر آج صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
رپورٹ کے مطابق فائرنگ نمایشگاہ جہاں رسالت مآب(ص) کے حوالے سے توہین آمیز خاکے نصب تھے اس جگہ پر کھڑے سیکورٹی والوں پر کی گئی اور جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں

«کرٹیس کالول» مرکز پر فائرنگ کے بعد پولیس کی کاروائی میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے

امریکن فریڈم پارٹی کے تعاون سے منعقدہ توہین آمیز خاکے میں جیتنے والے کو دس ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے
واقعے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

3252645

نظرات بینندگان
captcha