ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Sputnik News»،کے مطابق محمدعلی الهی نے کہا: اظھار رائے کی آزادی اور توہین میں فرق ہونا چاہیے اور توہین آمیز خاکوں سے تمام انبیاء(ع) کی توہین ہوتی ہے۔
گذشتہ روز اس نمایشگاہ پر حملے کا واقعہ بھی پیش آیا جسمیں دو حملہ آور مارے گئے۔
محمدعلی الهی نے حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کے زمانے اور حیات میں بھی اگر کوئی آپکی توہین کرتا تو آپ اسکے لیے دعا کرتے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت محمد(ص) کے ماننے والوں کو آپ کی شان کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔