آسٹریلیا کے ایک سو شہری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل

IQNA

آسٹریلیا کے ایک سو شہری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل

17:35 - May 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3273303
بین الاقوامی گروپ:آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تقریبا ایک سو آسٹریلوی شہری عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ارنا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر جمعے کے دن پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دہشتگرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کا دائرہ پھیلنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آسٹریلیا بھی اس دہشتگرد گروہ کے حملوں سے محفوظ ںہیں ہے- آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی جانب سے پاکستان کو چوبیس ملین ڈالر کی امداد دینے کی خبر بھی دی اور کہا کہ یہ رقم سرحدی علاقوں کی سیکورٹی اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں پر خرچ کی جائے گی- واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ جمعرات کے دن اسلام آباد پہنچیں اور انھوں نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقاتیں کی ہیں-

69414

نظرات بینندگان
captcha