ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق وزارت اوقاف کی جانب سے بتیسویں قرآنی مقابلے پندرہ مئی سے اسلامی کانفرنس ہال میں منعقد ہوں گے
جکارتہ میں رایزنی مرکز کی کوششوں سے انڈونیشیاء میں اول آنے والے قاری پپپ جلالالدین رباعی اور دیگر معروف قراء شرکت کریں گے
اسی طرح سابق وزیر مذہبی امور اور قرآنی علوم کے ماہر عقیل منورجج کے طور پر شریک ہوں گے
جبکہ خواتین کے حوالے سے منعقدہ خصوصی قرآنی نشست میں جکارتہ اسلامی یونیورسٹی کی لیکچرر محترمہ امانی لوبیس کی شرکت متوقع ہے۔
قرآنی مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات اور قرآنی ثقافت کو عام کرانا،امت میں وحدت ایجاد کرانا ،تلاوت اور حفظ کے شعبوں میں بہتری لانا اور قاریوں کو ایک دوسرے کے تجربوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے موقع فراہم کرانا ہے
قابل ذکر ہے کہ وزارت اوقاف کے تعاون سے قرآنی مقابلہ ۱۵ سے ۲۴ مئی تک جاری رہے گا۔