مقابلوں میں جوان ترین قاری قرآن : اٹلی کے جوان ترین قاری کا اعزاز حاصل ہے/ مسجد «ٹورین»؛ قراء کی تربیت گاہ

IQNA

مقابلوں میں جوان ترین قاری قرآن : اٹلی کے جوان ترین قاری کا اعزاز حاصل ہے/ مسجد «ٹورین»؛ قراء کی تربیت گاہ

12:40 - May 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3305824
بین الاقوامی گروپ: پہلی بار بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کررہا ہوں/ اٹلی میں قرآنی مقابلے تقریبا منعقد نہیں ہوتے

ایکنا نیوز- اٹلی کے قاری علی حطیط نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : بچپن سے قرآت قرآن کا شوقین تھا البتہ تجوید وغیرہ دو سال سے سیکھ رہا ہوں۔
اٹھارہ سالہ قاری جو اٹلی کے شہر ٹورین سے تعلق رکھتا ہے کا کہنا ہے : استاد پیروز مند سے روزانہ قرآت اور تجوید کے اصول سیکھنے مسجد ٹورین جاتا ہوں اور روش میں قاری منشاوی کی تقلید کرتا ہوں


نوجوان قاری کا کہنا ہے کہ صرف تلاوت سے قرآن کے معانی سمجھنا آسان نہیں بلکہ اسکے لیے بہت مطالعہ کرنا پڑتا ہے
انہوں نے کہا کہ ارادہ ہے کہ میڈیکل یا پری انجنیرنگ میں آگے تعلیم جاری رکھوں۔

علی حطیط نے لبنانی اور مصری قاریوں کی قرآت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی بار مقابلوں میں شرکت کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مجموعی طور پر صرف آٹھ مساجد موجود ہیں اور اکثر مسلمان عرب ممالک سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہوئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھی لبنان میں پیدا ہوا ہے اور تین سال کا تھا جب انکے والدین اٹلی میں ہجرت کرگیے

حطیط نے کہا کہ اٹلی میں پہلے لوگ اسلام کو برا نہیں سمجھتے تھے مگر پیرس حملے کے واقعات کے بعد اسلام فوبیا میں اضافہ ہورہا ہے مگر مختلف اسلامی اور علمی گروپس انکی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

3305512

 

ٹیگس: اٹلی ، قاری ، جوان
نظرات بینندگان
captcha