ایکنا نیوز- ولادت امام حسین (ع) ،امام زین العابدین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حوالے سے دیکر ممالک کی طرح آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی جشن میلاد منایا گیا۔
ایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں پیروان اہل بیت (ع) کی جانب سے محفل دعا کمیل منعقد کی گئی اور دعا کے بعد جشن ولادت کے حوالے سے شاندار پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں کوئٹہ کے معروف منقبت خوانوں نے اظھار عقیدت کا گلدستہ پیش کیا ۔
حجت الاسلام غلام علی حیدری نے محفل جشن سے خطاب میں سیرت اور فضائل بیان کیا اور اہل بیت (ع) کی سیرت پر عمل کو کامیابی کا راز قرار دیا۔