حزب اللہ کی جانب سے قطیف بم دھماکے کی مذمت

IQNA

حزب اللہ کی جانب سے قطیف بم دھماکے کی مذمت

14:15 - May 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3306698
بین الاقوامی گروپ:حزب اللہ نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں واقع مسجد امام علی میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- حزب اللہ نے جمعے کے دن ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں واقع مسجد امام علی ع میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری اور دہشتگرد گروہوں کو نماز کی کوئی معرفت نہیں ہے اور وہ مساجد اور دینی و مذہبی مقامات کو اپنے دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ حزب اللہ نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کے اس قسم کے حملوں کا مقصد، مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔ حزب اللہ کے بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ قطیف میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے ذمےدار، سعودی حکام ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام، اسلامی دنیا میں نسلی اور قبائلی اختلافات کو ہوا دینے اور دہشتگرد گروہوں کو مالی اور اسلحہ جاتی امداد فراہم کرنے کی بناء پر دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں- حزب اللہ نے اس بیان میں قطیف کے شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان، اللہ تعالی کی نصرت اور اپنے اتحاد کی بدولت شیطان صفت عناصر پر بہت جلد فتح حاصل کریں گے۔

70056

ٹیگس: حزب ، اللہ ، سعودی ، عرب
نظرات بینندگان
captcha